پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کردیا۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب ست سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر”شاد رہے پاکستان” کے عنوان سے نغمہ جاری کیا گیا –
ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان” 4 منٹ پر محیط ہے جس میں ملکی افواج کے علاوہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہروں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاد رہے پاکستان۔
شاد رہے پاکستانhttps://t.co/iYxQMLoWfu
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 17, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ "شاد رہے پاکستان” قوم کے متحد اور خوشحالی کی راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا جشن ہے۔ اس ترانے میں پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ بلند ہوتے دیکھنے کی قومی امنگ شامل ہے۔ یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے ملک آنے والے تمام وقتوں کے لئے ترقی کرے-
یہ نغمہ پاکستان کو پرامن اور ترقی کی روشن راہ پر گامزن رکھنے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔
پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے جبکہ یشل شاہد اور شجاع حیدر نے اس نغمے کو گایا ہے اس ورکے ڈائریکٹر یاسر جسوال ہیں۔
یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس دن۔یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا اس دن "23 مارچ” پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔