اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے لگا ، امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر کیا بڑا کام
باغی ٹی وی : اسرئیلی افواج کے مظالم جاری ہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں منگل کے روز علی الصبح ایک فلسطینی شخص کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کردیا ہے ، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل میں بات چیت کے لئے پہنچنے تھے کہ یہ واقع ہوا
ایک فلسطینی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ العماری پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے احمد جمیل فہد کو ام الشریعت کے علاقے میں مصطفرین یونٹ نے گولی مار دی تھی۔
یہ خفیہ یونٹ اسرائیلیوں سے بنا ہے جو فلسطینیوں کے بھیس میں آتے ہیں اور اکثر گرفتاری یا قتل کے لئے چھاپے مارتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ترجمان کے مطابق ، فہد پر قریبی رینج پر متعدد بار گولی ماری گئی۔یہ قتل اسی دن ہوا جب بلنکن جس نے کہا تھا کہ اس کا سفر "جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی کوششوں” کی حمایت کرنا ہے ، نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ رملہ میں ملیٹنٹ کی "گرفتاریوں کی کوشش” کے دوران سرحدی پولیس کے ہاتھوں کارکنوں کی مدد کرنے والے ایک شخص کو شہید کیا گیا