اسرائیل سائبرحملے سے بہت متاثرہوگیا

تل ابیب :اسرائیل سائبرحملے سے بہت متاثرہوگیا اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم آفس سمیت متعدد سرکاری ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کے سب سے بڑے سائبر حملے میں وزیر اعظم آفس سمیت متعدد سرکاری ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئی ہیں۔

ان سائبر حملوں کے نتیجے میں وزیر اعظم ہاؤس، وزارت داخلہ، وزارت صحت، انصاف اور بہبود کی وزارتوں سمیت متعدد ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئی ہیں جنہیں بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

اخبار نے وزارت دفاع کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسرائیل کے خلاف ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سائبر حملے کے پیچھے ریاستی عناصر یا کسی بڑی آرگنائزیشن کا ہاتھ ہے تاہم ابھی تک ان حملوں کے محرکات کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے پیر کی شام کیے گئے، جس کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ان حملوں میں ایسے ڈومینز (ویب سائٹ کے ایڈریسز) کو نشانہ بنایا گیا جن کا ایکسٹینشن Gov.IL تھا اور یہ ایکسٹینشن سرکاری ویب سائٹ استعمال کرتی ہیں۔

Comments are closed.