مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں...

اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری دنیا میں احتجاج کیا رہا ہے. پاکستانی سلیبرٹیز جم کر تنقید کررہی ہیں اور دنیا بھر کی خاموشی اور بے حسی پر سوال اٹھا رہی ہیں. اشنا شاہ نے ایک ٹویٹ میں‌فلسطینیوں کی حمایت میں‌لکھاکہ ان پر اتنا ظلم ہو رہا ہے ہم کس چیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کرتے ہیں؟ ہم کیا کرتے ہیں؟ کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا کر سکتی ہوں، اپنے پیاروں کو قریب رکھ کر اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتی ہوں، کوئی ہمیں بتاسکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے . فلسطینیوں‌کو جینے کا حق ہے ان سے یہ حق نہیں‌چھینا جانا چاہیے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے دنیا کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروائے.

ارمینا رانا خان اورگلوکار عاصم اظہر نے بھی شدید مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دل ہل کر رہ گیا ہے یہ سب دیکھ کر ایک ہی دن میں‌پانچ سو افراد مار دئیے گئے ، ہسپتال پر حملہ کیا گیا.” شرم کریں اسرائیل والے اور شرم کریں ان کو بڑھاوا دینے والے.”

دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت