امارات کا پہلا سفیر تل ابیب پہنچ گیا

0
31

امارات کا پہلا سفیر تل ابیب پہنچ گیا

باغی ٹی وی : امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔ تل ابیب پہنچنےکے بعد تل ابیب میں اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور آپس میں گفت شنید کی ۔ اماراتی سفیر اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کرینگے۔ تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کوفلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔

Leave a reply