اسرائیل کو شام میں منہ کی کھانا پڑی

0
86

اسرائیل کو شام میں منہ کی کھانا پڑی

باغی ٹی وی : شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے میزائل کو رستے میں ہی تباہ کر دیا جس بارے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے .

اسرائیل فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک میزائل داغا جس کے جواب میں شام کی فضائیہ نے کارروائی کی اور اس کو ہدف تک پینچےسے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا
مقامی ٹی وی چینل نے بتایا کہ شام کے ایئر ڈیفنس نظام نے کچھ میزائلوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔اگرچہ ٹی وی چینل نے مزید تفصیلات نہیں دیں نہ ہی یہ بتایا کہ دمشق کے کون سے مضافاتی علاقے حملے کی زد میں آئے۔

اس سے پہلے 28 فروری کو اسرئیلی افواج نے شامی اور ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا اور فورسز کو نشانہ بنیا یا اس کے بعد اب میزائل سے شام کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

اسرائیل کیشام میں فوجی اہداف پر سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے .شام می کئی ممالک اپنی اپنی پراکسی اور ملیشیا کے ساتھ برسرپیکار ہے ، جن میں عرب ماملک اور امریکا کو تصور کیا جاتاہے کہ وہ اسرائیل کے ذریعے سرگرم ہے . اسی طرح ایران کے حمایت یافتہ کئی تنظیمیں بھی سرگرم ہیں. جن کو ایران ، شام اور لبنان کی حمایت حاصل ہے .

جبکہ ترکی بھی اپنی سرحد کے قریب جنگجوؤں پر کاروائی کرتا رہتا ہے ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے باغی پی کے کے کرد علیحدگی پسند شام کی سرحد کے قریب واقع ہیں. اور یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں.

Leave a reply