اسرائیل نے بجلی سے اڑنے والا مسافر طیارہ تیار کر لیا .یہ مسافر طیارہ .اسرائیل نے پیرس میں ہونے والے ایئر شو میں یہ طیارہ متعارف کرایا ہے .اس طیارے کو "Alice” کا نام دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اس کی پہلی کمرشل پرواز 2022 میں متوقع ہے. اس طیارے کی یہ خوبی ہے کہ یہ بغیر ایندھن کے اڑے گا جس کی وجہ سے ماحولیات میں آلودگی پھیلنے کا سبب نہیں بنے گا.
فرانس میں پیرس ایئر شو میں پیش کیے کانے والے اس اسرائیلی مسافر طیارے میں فی الحال 9 مسافروں کی گنجائش ہو گی .بعد میں اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر کیا جائے گا.اسرائیلی ماہرین کے مطابق یہ الیکٹرک طیارہ 650 کلومیٹر تک سفر کرنے کی ابتدائی طور پر صلاحیت رکھتا ہے.
انٹر نیشنل ایوایشن آرگنائزیشن کے مطابق 2018 میں 4.3 بلین افراد نے ہوائی سفر کیا جو کہ پچھلے سال کی نسبت 6.1 فیصد زیادہ تھا .ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل اس الیکٹرک طیارے کو وسیع پیمانے پر کمرشلائز کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا تو پھر دنیا میں موجودہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا سبب بن سکتا ہے.