اسرائیل نے شام کے شہر حلب پر حملہ کردیا

0
40

اسرائیل نے شام کے شہر حلب پر حملہ کردیا

باغی ٹی وی :اسرائیلی نے شام میں حلب کے قریب فصائی حملہ کیا ہے .اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب کے قرب و جوار میں اہدادف کو نشانہ بنایا ، اس بارے ابھی تک ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.واضح رہے کہ شام جو کہ 2010 سے جنگ کی لپیٹ میں ہے وہاں کئی ممالک اور طاقتیں اپنے اپنے مفادات کے حصول کیلیے شامی مسلمانوں کے خون سے کھیل رہی ہیں. اب تک لاکھوں شامی شہید ہوچکے ہیں. شام پورا ملک کھنڈرات میں‌ بدل چکا ہے . بیشتر شامی قریبی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، جن کی حالت بہت ہی قابل رحم ہے. شام میں جاری خانہ جنگی میں روس اور ترکی مخالف گروہوں کی اعانت کر رہے ہیں۔ ترکی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف ہے اور شام میں باغی گروہوں کی سپورٹ کرتا ہے۔

امریکہ روس، ایران اور ترکی اس جنگ میں کودے ہوئے ہیں ترکی اس جنگ میں اس وجہ سے الجھا ہے کیونکہ اس کی شام کے ساتھ ایک طویل سرحد ہے۔ ترکی شام کی موجودہ حکومت کے خلاف ہے اور شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ فراہم کر رہا ہے۔

پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ترکی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ ہجرت کر کے آنے والے افراد کو یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہونے کے دروازے کھول کر دے گا۔

Leave a reply