دوحا: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما حماس اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بارے میں اپنا موقف ثالثوں اور قطر کے بھائیوں تک پہنچا دیا ہے۔

جنگ بندی کے عارضی معاہدے کے تحت ابتدائی 5 روز میں زمینی حملے بند اور فضائی حملوں کو کم کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات مغربی کنارے میں بمباری کی اسرائیلی کی جانب سے نوسیرت پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 افراد شہدی ہوگئے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور طبی مراکز پر 335 حملے کرچکا ہے-

کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے …

اس کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا،اس حوالے سے قطری وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا عرب میڈیا کے مطابق غزہ میڈیا آفس کاکہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

غزہ پٹی انتظامیہ کے میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں سے زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی، غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

اسرائیل ،غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 12فلسطینی شہید ہوگئے،اس کے علاوہ اسپتال سے نکلنےکی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی، اسرائیلی فوج نے اسپتال کا گھیراؤ شروع کردیا، اسپتال کے اندر دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا، اس سے قبل شمالی غزہ میں ہی اسرائیلی فوج الشفا اسپتال تباہ کرچکی ہے، شدید زخمی 250 افراد کو اسپتال سے نکالا نہیں جاسکا تھا۔

اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں

علاوہ ازیں فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بچائے گئے 28 نومولود بچوں کو الشفا اسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا اسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا،پہلے کہا جا رہا تھا کہ 31 نومولود بچوں کو مصر منتقل کیا جا رہا ہے مگر پھر بتایا گیا کہ 28 بچے وہاں پہنچے ہیں یہ ابھی واضح نہیں کہ 3 بچوں کو مصر کیوں نہیں بھیجا گیا۔
https://x.com/UN_News_Centre/status/1726609880986083685?s=20
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم عام شہریوں کی ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں، جب سے وہ سیکرٹری جنرل بنے ہیں کسی بھی تنازع میں ایسے کوئی مثال نہیں ملتی۔

امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات تک امداد …

Shares: