گلی کوچوں میں شدید لڑائی:اسرائیل کوختم کرکے دم لیں گے:حماس کےاعلان کے بعد باقاعدہ جنگ شروع

0
144

مقبوضہ بیت المقدس :گلی کوچوں میں شدید لڑائی ہورہی ہے:اسرائیل کوختم کرکے دم لیں گے:حماس کےاعلان کے بعد باقاعدہ جنگ شروع،اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے جوابی حملے جاری رہیں گے-

نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ دراز ہو گیا، غزہ کی محصور پٹی میں ‏مسلسل بمباری جاری ہے جس میں اب تک 10 بچوں سمیت 28 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ‏ہیں۔

پیر سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 700 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

جنگی طیاروں سے بمباری کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں موجود شہریوں کو ‏وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شيخ جراح کاعلاقہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ بناہوا ‏ہے۔ فلسطینی رہنماؤں کاکہنا ہے دو دن میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 24 ‏تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 130 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا اعتراف ‏بھی کیا ہے۔

دوسری طرف اس جنگ کو جاری رکھتے ہوئے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلے نے داخلی اور بیرونی سطح پر ایک نیا سیاسی عوامی اور جنگی توازن قائم کر دیا ہے اور سرانجام فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی اس جنگ میں کامیاب ہوگا

غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی اور یہ کہ بیت المقدس میں اپنی من مانی کرنے کا دور گذرچکا ہے۔

 

 

فلسطینی گروہوں نے فلسطینی قوم اور خاص طور سے بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کو اس بات کا یقین اور اطمینان دلایا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور فلسطینی گروہ ان کی ڈھال اور ان کے ہتھیار ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین نے تمام فلسطینی علاقوں اور فلسطینی کیمپو‍ں میں یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ان کی جانب سے بیت المقدس کے عوام اور انتفاضہ رمضان کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

 

غزہ کے مختلف استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ سیف القدس کے عنوان سے شروع ہونے والی اس جنگی کارروائی میں تل ابیب کے اطراف میں اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ برسائے گئے ہیں اور ان حملوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔

 

دوسری جانب بیت المقدس کے فلسطینیوں نے بھی ایک اجتماع کر کے صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں فلسطینی گروہوں کے جوابی میزائیلی حملوں پر جشن منایا ہے غزہ پر جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملے جاری ہیں اور اس کے جواب میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے بھی صیہونی ٹھکانوں پر مسلسل جوابی حملے کئے جارہے ہیں-

Leave a reply