اسرائیلی جارحیت فوری طورپرجنگ بندی ہونی چاہیے :یواین سیکرٹری جنرل کی اپیل بھی بے سود

0
37

نیویارک :فلسطین پراسرائیلی جارحیت، فوری طورپرجنگ بندی ہونی چاہیے:یواین سیکرٹری جنرل کی اپیل بھی جوتےکی نوک پر،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ظالم اسرائیل کی طرف سے غزہ پر جارحیت کے بعد کہا ہے کہ کشیدگی کو روکنا ہو گا، فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔غزہ میں بچوں کی زندگی دنیا میں جہنم کے برابر بن چکی ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین سے متعلق بلائے گئے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ پر بمباری سے دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری میں متعدد ہسپتال تباہ ہوگئے، ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں، پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے9 افراد شہید ہوئے۔ غزہ میں بچوں کی زندگی دنیا میں جہنم کے برابر بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں میڈیا عمارت کی تباہی پر بھی تشویش ہے، صحافیوں کا تحفظ ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی تنصیبات کو غزہ میں نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے راستہ کھولنا چاہیے۔ کشیدگی کوروکنا ہوگا، فلسطین میں تنازع کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہم حماس اور اسرائیل سے جنگ بندی کے لئے رابطے میں ہبں، تمام رکن ممالک دونوں فریقوں پر جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈالیں۔ اسرائیلی حکومت مسلح جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی سے بعض رہے، سویلینز کو کسی صورت نہیں نشانہ بنایا جاسکتا، گنجان آباد علاقوں پر بمباری سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی سرزمینوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر فوری روکے، فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنا غیر قانونی ہے، مقبوضہ بیت المقدس 3 مذاہب کے لئے مقدس ہے، اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں پر تشویش ہے۔

اس سے پہلے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، سعودی وزیرخارجہ فرحان بن فیصل سمیت اسلامی دنیا کے اکثرممالک کے وزرائے خارجہ بھی عالمی برادری سے اپیل کرچکے ہیں لیکن کسی کوکوئی پرواہ تک نہیں

اوردوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اپیل اگراسرائیل جوتے کی نوک پرمارکربحرمردار میں پھینک دیتا ہے توپھردنیا کی اوربدقسمتی کیا ہوسکتی ہے

Leave a reply