اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیرنےفلسطینیوں کےقتل عام پر تنقیدکوجوتےکی نوک پردےمارا:احتجاجااجلاس کابائیکاٹ

واشنگٹن :اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیرنے فلسطینیوں کے قتل عام پرتنقید کوجوتے کی نوک پردے مارا:احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ،اطلاعات کے مطابق آج اقوام متحدہ کے اجلاس کو اپنے جوتے کی نوک پرمارتے ہوئے الٹا احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے

ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری اورشہادتوں کے پئےدرپئے واقعات کے بعد اقوام متحدہ کا آج اہم اجلاس بلایا گیا جو کہ ابھی تک جاری ہے ، اس اہم اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے اور جان بوجھ کر بچوں ،خواتین اوربوڑھوں کا قتل عام کرنے پر مورود الزام ٹھہرایا

 

ذرائع کے مطابق اسرائیلی سفیر نے اس موقع پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے الٹا احتجاج کیا اوراقوام متحدہ کے کی حیثیت اوروقار کوبھی جوتے کی نوک پردے مارا اوراس متکبرانہ انداز سے اجلاس سے گئے کہ دنیا دیکھتی رہ گئی

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی سفیر کے اس اقدام کی مذمت کرنے کی بجائے اس کے اس اقدام کوبہت سراہا ،یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے بریکنگ چلاتے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلڈ اردن نے وزیر کے الزامات کے بیانات کے احتجاج میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا

Comments are closed.