اسرائیلی فوج کا سوشل میڈیا پربھرپورمذاق ،کس بات پر مذاق کا نشانہ بنی صیہونی فوج ، وجہ سامنے آگئی

بیروت : اسرائیلی افواج لڑنے اور مرنے سے خوف کھانے لگی ، اپنی جانوں کو بچانے کےلیے اسرائیل نے مجسموں کے ذریعے فلسطینیوں اور حزب اللہ کو ڈرانے کی جو گھٹیا حرکت کی اب وہ سوشل میڈیا پر مذاق بنی ہوئی ہے ، اطلاعات کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جوابی کاروائی کے خوف سے اسرائیلی فوج لبنان کے ساتھ لگی سرحد پر اپنی گاڑیوں میں فوجیوں کے بجائے مجسموں کا استعمال کر رہی ہے۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر سرحد پر موجود ایسی جیپوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں فوجیوں کے بجائے فوجی لباس میں مجسمے رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے اس قدم کا جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اسرائیلی فوج کی گاڑیوں میں رکھے مجسموں کا راز اس وقت کھلا جب لبنانی ٹی وی چینل المنار کے رپورٹر علی شعیب نے سرحد کی دوسری جانب تعینات اسرائیلی گاڑیوں کی ویڈیو فوٹیج میڈیا میں جاری کی ۔

Comments are closed.