اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات سے رفح کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 11 گھروں کو نشانہ بنایا۔
0
120

رفح: اسرائیلی فوج نے انخلا کے احکامات جاری کرنے کے بعد رفح شہر کے مشرقی علاقوں کے جوار میں فضائی حملے شروع کردئیے ہیں۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہو گئے،اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات سے رفح کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 11 گھروں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں بعض محلوں کو خالی کرانے کے احکامات کے بعد صبح کے وقت علاقے میں مقیم فلسطینیوں نے علاقہ چھوڑنا شروع کردیا تھا بارش کے موسم کے باوجود سینکڑوں فلسطینی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تھیلوں اور بیگوں میں مختصر سامان کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے، جن کے پاس گاڑیا ں تھیں وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ دوسرے علاقوں کو چلے گئے۔

حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی غزہ شہر میں متوقع فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفح کے باشندوں کو "توسیع شدہ انسانی علاقے” کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا،فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج مشرقی رفح کے باشندوں کو توسیع شدہ انسانی علاقے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ وہ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہی تھی،کتنے لوگوں کو نکالا جارہا تھا؟ اس سوال پر ایک فوجی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، "اندازاً تقریباً ایک لاکھ افراد ہوں گے۔”

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال تقریبا 1.2 ملین افراد رفح میں پناہ گزین ہیں، رفح میں حملے کے امکان پر عالمی امدادی گروپوں اور عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک "حقیقی طور پر اُن شہریوں کی حفاظت کے لئے ایک قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا جنہیں نقصان پہنچنے کا امکان ہے” اور ایسے منصوبے کے بغیر واشنگٹن "رفح میں کسی بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔”

7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہی اسرائیل نے غزہ کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اس علاقے کے جنوب میں "محفوظ زون” بشمول رفح میں منتقل ہو جائیں، لیکن رفح پر بار بار فضائی بمباری کی گئی ہے اور فلسطینی باقاعدگی سے کہتے رہے ہیں کہ غزہ کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔

فوجی بیان میں رفح کے قریب ساحلی علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی طرف جانے والی امداد کی بڑھتی ہوئی سطح کے لئے المواسی میں انسانی ہمدردی کے علاقے میں توسیع کی ہے۔

آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

Leave a reply