آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

حملہ آور کی عمر 16 برس تھی اور اس کے انتہا پسند ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں
0
189
crime

سڈنی : آسٹریلیا میں پولیس نے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پرتھ کے مضافاتی علاقے ولٹن میں گزشتہ شب پیش آیا پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک 30 سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپا اور پھر پولیس اہلکاروں کی جانب لپکا جس پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا زخمی شخص کو ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 برس تھی اور اس کے انتہا پسند ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں،واقعے میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے تاہم پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا حملہ آور نے پولیس کو کال کرکے کہا تھا کہ وہ پرتشدد حملے کرنے جارہا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بعد میں ایک فون کال پر بتایا گیا کہ ایک نوجوان چاقو سے حملہ کررہا ہے۔

میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی ایلبانیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے واقعے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہےانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور آسٹریلیا میں شدت پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

خیال رہے کہ اس سے قبل سڈنی میں 15 اپریل کو ایک پادری پر لائیو خطاب کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا دریں اثنا سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سمیت 6 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے …

Leave a reply