مزید دیکھیں

مقبول

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

ڈمپر ڈرائیور کو لوٹنے کی کوشش ناکام،ٹکر سے ایک ڈاکو ہلاک

کراچی میں ڈاکوؤں کو ڈمپر کے ڈرائیور کو لوٹنا...

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول...

اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نےاتوار کو کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 22,835 ہو گئی ہے اور 58,416 زخمی ہیں۔

باغی ٹی وی: وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف”قتل عام” کا ارتکاب کیا، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا اور ساتھ ہی شمالی غزہ میں بڑی جنگی کارروائیاں روکنے کا اشارہ دے دیا، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرا ئیلی فورسز نے تقریباً 8 ہزار جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے بعد اب شمالی غزہ میں حماس کے ملٹری فریم ورک کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جس کے بعد بڑی جنگی کارروائیاں ختم ہوسکتی ہیں۔

اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں گھر پر تازہ حملے میں 12بچوں سمیت 17 فلسطینی شہیدہوئے جبکہ رفح کے شمال میں گھر پر اسرائیلی بمباری میں متعدد بچے زخمی ہوگئےغزہ میں اسرائیلی بمباری میں فلسطینی اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ بھی شہید ہوگئے۔فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ہانی المصدر کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا،7 اکتوبر سے اب تک 67 فٹبالرز سمیت 88 کھلاڑیوں کے علاوہ 24 منتظمین مارے جاچکے ہیں۔

اس سے قبل غزہ میں شہری دفاع نے کہا تھا کہ 7 اکتوبر سے پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 8000 سے زائد لاپتہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، گذشتہ سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 22,600 سے زیادہ اموات اور 57,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک سول ڈیفنس کے عملے کے 43 ارکان ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس کے 18 مراکز میں سے دس مراکز کو تباہ کر دیا گیا اور اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر پٹی میں پورے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا،ہ اسی عرصے میں سول ڈیفنس کے 5 ارکان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ "غزہ کی پٹی پر مسلط کی جانے والی خون ریز جنگ کو روکنے کے لیے فوری اورموثر کارروائی کریں اور شہری دفاع کے باقی ماندہ عملے کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں-

اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے،اقوام متحدہ