اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں کا فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ

0
44

غزہ : اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں کا فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ،اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی بحریہ نے اتوار کی صبح غزہ کی محصور پٹی کے ساحل سے فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر فائرنگ کردی۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق ، اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کے شمال مغرب میں السوڈانیہ اور الوہا کے علاقوں کے کناروں پر ماہی گیری کی کشتیوں کا پیچھا کیا اور ان پر مشین گنوں شے فائرنگ کردی۔خوش قسمتی سے ، مبینہ طور پر فائرنگ کے حملے میں کوئی شخض زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی بحری فوج اور ان کی توپیں غزہ کے ماہی گیروں کے آس پاس تقریبا ہر روز رہتی ہیں ، انہیں ہراساں کرتی ہیں ، ان پر گولیاں چلاتی ہیں ، ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور گرفتاریاں بھی کرتے ہیں۔ بعض اوقات بندوق کے حملوں کے دوران ماہی گیر زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔

1993 میں اوسلو معاہدے کے تحت ، فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے 20 سمندری میل تک مچھلی پکڑنے کی اجازت ہے ، لیکن اس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر اس کی ناکہ بندی کے ایک حصے کے طور پر ماہی گیری کے علاقے کو بتدریج چھ سے تین سمندری میل کے فاصلے تک محدود رکھتا ہے۔

Leave a reply