اسرائیل میں کرونا سے 220 سے زائد افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل میں کرونا سے 220 سے زائد افراد ہلاکاسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاک ہونے والے بیشتر افراد عمر رسیدہ بتائے جاتے ہیں۔عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 7628 ہوگئی ہے جن میں سے 116 کی حالت تشویشناک ہے۔

سوموار کے روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 212 کیس سامنے آئے تھے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 15 ہزار 466 ہوگئی تھی۔

Comments are closed.