قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ میں دوبارہ حملوں کی دھمکی

announces applications for arrest warrants in relation to Benjamin Netanyahu and Yoav Gallant in the context of the situation in the State of #Palestine

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا نہ کیے جانے کی صورت میں غزہ میں دوبارہ حملے کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس نے ہفتے کی دوپہر تک قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو جائے گا اور لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج اس وقت تک شدید لڑائی کرے گی، جب تک حماس کو شکست نہیں دے دیتے۔کابینہ اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور ارد گرد جمع ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک ہر اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا، جس کے بعد تباہی آئے گی۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کی رات 12 بجے تک واپس نہ لایا گیا تو میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہوگا کہ ہم امن معاہدہ منسوخ کردیں اور تمام شرائط ختم کر دیں، پھر جو کچھ ہوگا، سو ہوگا۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 15 فروری کو مزید قیدیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک مؤخر کردی تھی۔حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے حماس کی جانب سے 15 فروری بروز ہفتہ طے شدہ مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اگلے حکم تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

چولستان، بین الاقوامی ثقافتی میلہ اور 20ویں جیپ ریلی

بین الاقوامی منڈی میں باسمتی چاول پر حق ملکیت پاکستان جیت گیا

Comments are closed.