اسرائیل کےایف 16،اپاچی ہیلی کاپٹرکےذریعےفضائی اور بحری حملے،فلسطینیوں کی لاشوں کے ڈھیرلگ گئے

0
62

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کےفضائی اور بحری حملے،فلسطینیوں کی لاشوں کے ڈھیرلگ گئے:ایف 16،اپاچی ہیلی کاپٹرکےذریعے بمباری ،اطلاعات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم ‘حماس’ کے درمیان آج بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کو بھی لڑائی میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔

 

 

 

اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد سمندر سےبھی میزائل داغنےشروع کردیے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کےمطابق مجموعی طور پر تین روز میں 23 بچوں اور 8 خواتین سمیت 85 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کےراکٹ حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

 

https://twitter.com/suzanaaK/status/1392264359641063426

 

آج بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کو اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر بمباری گذشتہ کئی سال کی شدید ترین ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ادھر ذرائع کے مطابق مصر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی روکنے اور کشیدگی میں کمی لانےکے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

 

 

غزہ کے ساحل کےقریب متعدد اہداف پر اسرائیلی جنگی کشتیوں اور آبدوزوں ذریعے میزائل داغے گئے جب کہ فضائی حملوں میں اسرائیل کے ‘ایف 16’ طیاروں کے علاوہ ‘اپاچی ہیلی کاپٹر’ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ڈرون طیاروں‌کے ذریعے حملوں کی تیاری کرنےوالے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق تازہ کارروائیوں میں حماس کے کئی اہم رہ نما اور جنگجو مار ے گئے ہیں۔

درایں اثنا اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ‘طویل البنیاد’ جنگ بندی کے بغییر کوئی فائر بندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے اسرائیل میں دو ہفتے کے لیے ہنگامی حالت میں توسیع کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نےدعویٰ‌کیا ہےکہ ‘حماس’ کے ملٹری انٹیلی جنس چیف فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حماس رہ نما صلاح دھمان کے گھر پر بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس بیت لاھیا کے مقام پر ایک موٹرسائیکل پر بھی حملہ کرکے اسلامی جہاد کے میزائل یونٹ کے تین جنگجوئوں‌کو ہلاک کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی پرجاری بمباری کے دوران حماس کے دو اہم رہ نما مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق غزہ سے داغے راکٹوں سے مزید دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

Leave a reply