غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 افراد زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں-
درجنوں نوجوان ستحڈ کی طرف چل پڑے اور ٹائروں کو آگ لگا دی جبکہ کچھ باڑ پر چڑھ گئے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔
مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کی پچاسویں برسی کے موقع پر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے ملاکا اسکوائر کے علاقے میں بلائی گئی ایک بڑی ریلی میں ہزاروں شہری شریک تھے۔
گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی تھی۔








