اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسجد سیل، متعدد نمازی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کی شام مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر نماز میں مصروف فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد کئی گھنٹے تک مسجد کو بند کردیا گیا۔

اس کارروائی کے لیے قابض فوج نے یہ دعویٰ کیا کہ نمازیوں میں دو ایسے فلسطینی گھس آئے ہیں جن کے جن کے پاس چاقو ہیں۔ قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام نمازیوں کی تلاشی لینے کے بعد متعدد نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے ان دو مشتبہ فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا جن پراپنے پاس چاقو لانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازے سیل کردیے۔

Comments are closed.