رام اللہ : صیہونی افواج کی طرف سے غرب اردن پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، ان زخمیونکو ہسپتالوں تک لے جانے کی بھی اجازت نہیںہے،
فلسطینی نوجوانون نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرتے ہوئے بتایا کہ آج غرب اردن کے صدر مقام شہر رام اللہ پر صیہونی فوجیوں کی یلغار اور اس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی جوان زخمی ہوگئے-
یاد رہےکہ اس سے قبل بھی ایک حملے میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی جوانوں سے جھڑپ کے دوران ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی – آج کے اس حملے کے بارے میںاردنی اور فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کر کے تیئیس23 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-