مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی افواج بہادرفلسطینیوں کا سامنا نہ کرسکیں:ٹینک چھوڑکربھاگ رہے ہیںا،طلاعات کے مطابق یہودی فوجیوں کے مظالم کے خلاف فلسطینی نوجوان دیواربن گئے ، ایک طرف غلیوں سے لڑنے والے مجاہد تودوسری طرف ٹینکوں سے بھاری گولہ باری کرتے ہوئے اسرائیلی فوج ہے
ذرائع کے مطابق آج اس وقت یہ صورت حال دلچسپ اورایمان کوتازہ کرگئی جب غزہ کے علاقے میں اسرائیلی افواج نے ٹینکوں کے ساتھ حملہ کیا ،اس حملے کوپسپا کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین آگے بڑھتے ہوئے نظرآتے ہیں اوراسرائیلی فوجی ٹینکوں کوچھوڑکرفرار ہوتے ہوئے نظرآرہےہیں
اللہ اکبر
اسرائیل فوج بھاگتے ھوئے اپنے ٹینک بھی چھوڑ گئی مجاہدین کی پیش قدمی جاری ھے pic.twitter.com/G9JkX5puvG— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 14, 2021
ذرائع کےمطابق اس دوران یہ منظربھی دیکھنے کو ملا ہے کہ فلسطینی نوجوان آگے بڑھتے ہیں اوراسرائیلی ٹینکوں کی طرف سے بھاری گولہ باری کے باوجود ان ٹینکوں کے قریب ترپہنچ جاتے ہیں یہ کیفیت دیکھ کراسرائیلی فوجی ٹینک خالی چھوڑ کروہاں سے بھاگ نکلتے ہیں
اس دوران فلسطینی مجاہدین نعرہ تکبیر اللہ اکبر لگاتے ہوئے ان ٹینکوں پرچڑھ جاتے ہیں اوران پرفلسطینی پرچم لہرا دیتے ہیں یہ منظراس قدر ایمان پرور ہےکہ جس سے فلسطینیوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اوریہودیوں پرخوف طاری ہوگیا اوروہ ادھر ادھر بھاکتے ہوئے نظرآرہےہیں