‏اسرائیلی فورسزکی ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ، جنگ بندی خطرے میں

0
31

‏اسرائیلی فورسزکی ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ، جنگ بندی خطرے میں

باغی ٹی وی : ‏اسرائیلی فورسز نے ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ کی ہے ، ‏اسرائیلی فورسزنےخواتین اوربچوں پرربڑکی گولیاں اورشیل فائرکیے ، صہیونی فوج کی جانب سے حملے کے بعد سیزفائر خطرے میں پڑ گیا ہے اسرائیلی فورسز مسجد اقصی میں گھس گئیں۔ نمازیوں پر آنسو گیس اور گرنیڈز سے حملہ بھی کردیا. اسرائیلی حملے نے رات کو ہی طے ہونے والے سیزفائر کو خطرے میں ڈال دیا ہے.


دوسری طرف آج صبح ہی اسرئیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا عمل ہوا تھا کہ اس کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوجیوں نے اس کو خطرے میں ڈال دیا ہے .

ادھر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ میں شہری باہر نکل آئے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد رات بھر غزہ میں جشن کا سماں رہا ۔ اہل غزہ نے اسے مزاحمت کی جیت قرار دیا ۔ غزہ کی پٹی میں جشن کا ماحول دیکھا گیا جہاں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ریلیاں بھی نکالیں۔ فلسطینیوں کے عسکریت پسند گروپ حماس نے بھی فوری ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بھی جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اقوام عالم کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے رک گئے ہیں حماس اور اسرائیل جنگ بند کا اقوام عالم نے خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی کہا ہے گیارہ دن کی مہلک دشمنی کے بعد جنگ بندی خوش آئند ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے متاثرین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ امن بحال کرنے میں مصر اور قطر نے اقوام متحدہ کی خصوصی معاونت کی۔

فلسطین کی جانب سے گذشتہ 11 روز میں اسرائیل پر 4300 راکٹ داغے گئے تھے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث شہری گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے تھے اور عیدالفطر کے موقع پروہ عیدکی تقریبات بھی نہیں منا سکے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 11 روزہ اسرائیلی جارحیت میں 232 فلسطینی شہید ہوئے شہدا میں 65 بچے اور 40 خواتین شامل ہیں جب کہ 1900 شہری زخمی ہوئے ہیں

Leave a reply