غزہ :کہیں مقبوضہ کشمیر میں‌مسلمانوں‌کا قتل عام ہورہا ہے تو کہیں فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی خون کی ہولی کھیل رہے ہیں.تازہ واقعہ میں‌ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کو علی الصباح جنگی طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حکام نےاپنے مظالم کی خود ہی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیر البلح کے مقام پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق دیر البلح میں اسرائیلی فوج نے بوابۃ النمر سے محدود دراندازی کی اور سرحدی علاقے میں کھدائی کے بعد مقامی شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں فلسطینیوں کے فیلڈ آبزرونگ پوائنٹ پر گولہ باری کی۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں روشنی کے گولے چھوڑے گئے۔

Shares: