قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھرگھر چھاپوں کے دوران 23 فلسطینی شہری حراست میں لے لیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔پانچ فلسطینی شہریوں کو کو مغربی کنارے کے جبکہ ایک کو بیت المقدس میں ابو دس قصبے گرفتار کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گرفتارفلسطینی اسرائیلی فوجیوں اور ابادکاروں میں حملوں میں ملوث تھے۔