اسرائیلی فوج نے کیا 55فلسطینیوں کو گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 55فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ ان فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا۔

1993ء کے بعد کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے…. لرزہ خیز رپورٹ آگئی

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتاریاں پیرکی صبح کی گئیں جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منقتل کردیا۔

دریں اثناءاسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 29 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینیوں کو مزاحمتی کارورائیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کا روزانہ کی بنیاد پر جاری رہتا ہے۔

Comments are closed.