حماس نے اسرائیلیوں کا ایک اور گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا

اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ تک پہنچے
0
146
hamas

قاہرہ: حماس نے 13 اسرائیلی اسیران اور چار دیگر غیر ملکیوں کا ایک نیا گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا ہے۔

باغی ٹی وی :ان چار یرغمالیوں کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جبکہ اسرائیلیوں میں چھ خواتین اور سات بچے شامل تھے بدلے میں اسرائیل نے عوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدی رہا کیے۔ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 38 سال کی اسراء جعابیص بھی شامل ہیں۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مصر کے القاہرہ ٹی وی بتایا کہ مصری سیکورٹی حکام بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے کارروائی شروع کر رہے ہیں قبل ازیں، مصر کے حکام نے تصدیق کی تھی کہ انہیں گزشتہ روز رہائی کے لیے 13 اسرائیلیوں اور 39 فلسطینیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے۔

ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (SIS) کے سربراہ دیا راشوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والوں کی تیسری کھیپ ہوگی، جنگ بندی بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہی ہے، اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ تک پہنچے جن میں دو ایندھن کے ٹرک اور دو کھانا پکانے کے لیے گیس بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف

واضح رہے کہ جنگ بندی کے دوسرے روز اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کے ردعمل میں حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا، تاہم، ہفتہ کو قطر اور مصر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کے حوالے سے حماس اور اسرائیل سے مذاکرات کئے اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔

یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

Leave a reply