اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت ، مسلم حکومتوں کے بڑوں‌ نے سعودی عرب میں سر جوڑ لیے

اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت ، مسلم حکومتوں کے بڑوں‌ نے سعودی عرب میں سر جوڑ لیے

باغی ٹی وی : اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا . وزرائےخارجہ کےورچوئل اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کررہاہے.اسرائیلی مظالم،القدس شریف کی بےحرمتی کےمعاملےپرغور کریں گے . اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی ورچوئل اجلاس جاری ہے..وزرائےخارجہ کےورچوئل اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کررہاہے،اسرائیلی مظالم،القدس شریف کی بےحرمتی کےمعاملےپرغور جاری ہے .

خیال رہے کہ ظالم اسرائیل کی غزہ پر بربربیت جاری ہے. اس انسانیت سوز بمباری میں 41 بچے شہید ہوچکے ہیں. جس کے بعد شہدا کی تعداد 154 ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے، دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے ایک اور حملے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب چین نے فلسطین پر چڑھائی پر تشویش کا اظہار کیا، اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔

اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکا نے ملتوی کرادیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے.

Comments are closed.