اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی

0
48

رام اللہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری وساری.فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطین میں شہداء کے قومی فورم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2019ء کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 84 فلسطینی شہید ہوئے جن میں غزہ 59 شہداء کے ساتھ اسرائیلی فوج کے خونی کھلواڑ کا سب سے زیادہ نشانہ بنا۔ غرب اردن میں 25 فلسطینی شہید کیے گئے۔ شہداء میں 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی میں مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں دو بچے ان کی مائوں کے پیٹ میں شہید کیے گئے۔ ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔ چونکہ دونوں بچے اپنی مائوں کے بطن میں تھے۔ بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں اور ساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

Leave a reply