مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب :نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماؤں اور...

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے...

جرگہ فیصلہ پرعمل نہ ہوا، طورخم گزرگاہ کھولنے میں افغان رکاوٹ

لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) پاکستان اور افغان مشترکہ...

اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی،اسرائیلی مظالم کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاج

اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، سحر و افطار کے موقع پر مختلف شہروں میں کانفرنسز ،سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، خطبات جمعہ کے موقع پر علماء کرام نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ،خطبات جمعہ و دیگر پروگرامو ں سے مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدر حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالرؤف، قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،چوہدری محمد سرور و دیگر نے خطاب کیا.

سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، دو دنوں میں دو سو بچوں سمیت 6 سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،تعلیمی ادارے، ہسپتال بھی غزہ میں محفوظ نہیں، اسرائیل کھلم کھلا جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، لیکن عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے اس کے حوصلے مزید بڑھ رہے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کلمہ کا رشتہ ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں کھڑی ہے.

حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی مسلسل اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا، مسلم ممالک کی طرف سے غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف صرف مذمتی بیانات دیے جا رہے ہیں، لیکن کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ فلسطینی عوام کو حقیقی مدد فراہم کرنے کے لیے مسلم دنیا کو ایک مضبوط حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔

حافظ عبدالرؤف،قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک،چوہدری محمد سرور ودیگر کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے، لیکن دنیا جان لے،غزہ کی جنگ مسلمانوں نے جیتنی ہے ۔ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ غزہ کے کھنڈروں پر افطاری کے مناظر امت مسلمہ دیکھ رہی ہے۔ فلسطینی اپنی قربانیوں پر پشیماں نہیں بلکہ پر امید ہیں کہ اسرائیل سے آزادی ملے گی۔ غزہ میں شہادتیں نقصان نہیں انعام ہیں خون آزادی کی علامت ہے غزہ فلسطینیوں کا ہے انکو وہاں سے نہیں نکالا جا سکتا ۔ امت مسلمہ غزہ کے باسیوں کے لئے آواز اٹھائے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan