اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے پر سعودی عرب کا موقف آ گیا
اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے پر سعودی عرب کا موقف آ گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ خیال رہے کہ عالمی میڈیا پر اسرائیل وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خفیہ دورہ سعودی عرب کی خبریں زیر گردش ہیں۔
I have seen press reports about a purported meeting between HRH the Crown Prince and Israeli officials during the recent visit by @SecPompeo. No such meeting occurred. The only officials present were American and Saudi.
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) November 23, 2020
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کے روز سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اور صوبہ تبوک کے شہر نیوم میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق نتن یاہو اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ اسرائیل کے وزیر تعلیم اور سرکاری میڈیا نے نتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کی ہے۔