اسرائیلی پولیس نے دو فلسطینی معلمات کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا

0
30

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی دوخواتین اساتذہ کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے کیا 55فلسطینیوں کو گرفتار

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر ان اساتذہ ھنادی حلوانی اور خدیجہ خویص کو کو روک کر انہیں نوٹس جاری کیے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ تفتیش کے لیے بیت المقدس میں قائم انٹیلی جنس مرکز میں پیش ہوں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج مذکورہ خواتین اساتذہ کو متعدد بار گرفتار کرنے اور ان پر تشدد کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 55فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ ان فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا۔

Leave a reply