اسرائیلی وزیراعظم کا وادی اردن کو ضم کرنے کا بیان، یورپی یونین بھی میدان میں آ گئی

فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور اسپین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ علاقوں اور وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسئلہ فلسطین کاحل خطے کے امن کے لیے ناگزیر: قطر

ان ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مغربی اردن بالخصوص وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق کرنے کا وعدہ قابل تشویش اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ان ممالک نے اسرائیل اور فلسطین کو 1967 کے سرحدی معاہدے کا احترام کرنے پر زور دیا۔ بیان میں طرفین سے ایسے تمام واقعات سے اجتناب برتنے کو کہا گیا جس سے دو ریاستی حل کی راہ میں مشکلات حا ئل ہوں۔

ان ممالک نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی بھی مذمت کی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ 17 ستمبر کو ہونےوالے انتخابات کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔ نیتن یاھو کے اس بیان پرعرب ممالک ، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Comments are closed.