غزہ کوکھنڈربنانےکےبعد بھی اسرائیل کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا:ایف 16 اورایف 35 کےذریعے فضائی حملے جاری

0
158

مقبوضہ بیت المقدس : غزہ کوکھنڈربنانےکےبعد بھی اسرائیل کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا:ایف 16 اورایف 35 کےذریعے فضائی حملے جاری ،اطلاعات کے مطابق غزہ کوکھنڈر بنانےکے بعد بھی اسرائیل پر جنگی جنون سوار ہے اور محصور فلسطینیوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل نے مزید 30 فضائی حملوں میں غزہ سٹی، خان یونس کی سڑکوں اور گھروں کو نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی شہید اور تیرہ سے زائد زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کی طرف سے ان حملوں کی تصدیق کی گئی ہے اور یہ دعوے سامنے آئےہیں کہ 11 روز سے جاری حملوں میں غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوکر رہ گیا ہے، اسپتال ، تعلیمی ادارے اور رہائشی عمارتیں تباہی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں امریکی و غیر ملکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ مصری حکام اور حماس رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے اور اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہے۔

Leave a reply