اسرائیل سے اچھے تعلقات کے خواہان لیکن کس قیمت پر ؟ ترک صدر کھل کر بول پڑے

0
51

اسرائیل سے اچھے تعلقات کے خواہان لیکن کس قیمت پر ؟ ترک صدر کھل کر بول پڑے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہونے چاہیے ترکی یہ بات پسند کرتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ترکی کےتعلقات اچھے ہوں لیکن انقرہ کے لئے فلسطینیوں کے بارے میں اسرائیلی پالیسی کی "ناقابل قبول” اور "سرخ لکیر” ہے اس پالیسی کو انہوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کے مابین انٹیلی جنس کے سلسلے میں‌ بات چیت دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مضبوط تجارتی تعلقات کے باوجود حالیہ برسوں میں دونوں ممالک میں سخت کشمکش رہی ہے ، ترکی نے 2018 میں اسرئیلی سفیروں کو ملک بدر کیا تھا ۔ انقرہ نے بار بار مغربی کنارے میں اسرائیل کے قبضے اور فلسطینیوں کے ساتھ اس کے سلوک کی مذمت کی ہے۔

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ ترکی کے اسرائیل میں "اعلی سطح کے لوگوں” کے ساتھ معاملات ہیں اور اگر یہ مسائل نہ ہوتے تو تعلقات "بہت مختلف” ہو سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی پالیسی ہماری لیے سرخ لکیر ہے۔ ہمارے لئے اسرائیل کی فلسطین کی پالیسیوں کو قبول کرنا ناممکن ہے۔ اردگان نے کہا کہ وہاں ان کی بے رحمانہ حرکتیں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ، "اگر اعلی سطح پر کوئی مسئلہ نہ ہوتا تو ہمارے تعلقات بہت مختلف ہو سکتے تھے۔ہم اپنے تعلقات کو ایک بہتر مقام پر لانا چاہتے ہیں۔”

ترکی اور اسرائیل ،نے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد 2018 میں ایک دوسرے کے اعلی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیاتھا جبکہ انقرہ اور تل ابیب ایک دوسرے کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اگست میں ، اسرائیل نے ترکی پر استنبول میں حماس کے ایک درجن ممبروں کو پاسپورٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا ، اور اس اقدام کو "انتہائی غیر دوستانہ اقدام” کے طور پر بیان کیا تھا .

حماس نے سن 2007 میں فلسطینی صدر محمود عباس کی وفادار فورسز سے انتخابات جیت کر غزہ پر قبضہ حاصل کیا تھا ، اور اس وقت سے اس گروہ نے اسرائیل کے ساتھ تین جنگیں لڑی ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ حماس ایک جائز سیاسی تحریک ہے جسے جمہوری طریقے سے منتخب کیا گیا تھا۔

اسرائیل ، جس نے رواں سال چار مسلم ممالک کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کیے ہیں ، نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ممکنہ ایشیاء میں ، پانچویں مسلم قوم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تیونس نے منگل کے روز کہا کہ اس کا تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ نہیں ہے۔

ف

Leave a reply