اسرائیلی اہم ترین شخصیت اور اسکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے ، اسرائیل میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

اسرائیلی وزیر صحت یعقوف لٹزمین اور اس کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،71سالہ یاکو لیٹزمن گھر سے سرکاری سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اسرائیلی وزیر صحت سے جن افراد نے ملاقات کی ان کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے.

اسرائیلی وزیر صحت71 سالہ یعقوف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی ہیں۔ انہوں نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران میڈیا میں آنا کم کر دیا تھا۔ اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل کرونا وائرس کے حوالہ سے میڈیا کو روزانہ کی بریفنگ دے رہے تھے،

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھی کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا،

اسرائیل میں اب تک کرونا وائرس سے 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،اسرائیل میں کرونا وائرس کے 6211 مریض ہیں جن میں 107 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

اسرائیلی وزیراعظم نے کرونا وائرس کے خدشے کے باعث نظر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جس کے بعد اب اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کر دئے گئے

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے تمام ملک میں اسکولوں اور جامعات کی بندش کا حکم دیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ملک کے اکثر علاقوں میں اس حکم کی تعمیل کی گئی لیکن قدامت پسند یہودیوں کے علاقے ہریدی میں اب بھی کچھ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں

اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں

کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

Shares: