گلوکارہ حمیرا ارشد جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خوفزدہ ہوتی ہوں ان سے جو مفاد پرست اور لالچی ہوتے ہیں ایسے لوگ کسی کو بھی قربانی کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس دور میں وہ لوگ کافی خوش قسمت سمجھے جاتے ہیں جن کو مخلص لوگ ملتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں بہت سارے لوگ مجھے ایسے ملے جنہوں نے مجھے دھوکہ دیا میرا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ، جب جب مجھے پتہ چلا میں نے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی . حمیرا ارشد نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہےکہ ایسے لوگوں کو پتہ بھی نہیں ہوتا جن کو استعمال کیا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جس کو بھی دوست بنایا اس کے ساتھ مخلص
ہو کر چلی اور ہ اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا. انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اسی لئے تو اتنے سالوں سے مسلسل میوزک ہی کررہی ہوں ،. میرا کیرئیر دو دہائیوں سے زیادہ پر مشتمل ہے اس دوران لوگوں کا جو پیار ملا وہ مجھ پہ ان کا احسان ہے.