گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے ایسے میں ہمارے لوگوں کا جذبہ دیکھنے والا ہوتا ہے، وہ بڑھ چڑھ کر متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں. اب بھی دیکھا جا سکتا ہےکہ لوگ کتنے پر جوش ہیں اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کےلئے ہر قسم کی کوشش کررہے ہیں. حدیقہ کیانی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2005 میں جب زلزلہ آیا تھا اس وقت بھی لوگوں کا متاثرہ فیملیز کے لئے مدد کا جذبہ دیدنی تھا. اسی طرح سے 2010 میں بد ترین سیلاب آیا جس میں بھی لوگوں نے متاثرہ لوگوں کی مدد کی. حدیقہ کیانی نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ ہماری قوم مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے. حدیقہ کیانی نے

کہا کہ اس وقت بے سروسامان لوگوں‌ کی مدد کرنا کسی ایک سماجی ادارے کے بس کی بات نہیں ہے بلکہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا. نقصان بہت زیادہ ہو چکا ہے. انہوں نے اس چیز پر بھی زور دیا کہ اس وقت سیاست نہیں کی جانی چاہیے یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ مل کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے.یاد رہے کہ سیلاب نے اس بار جو تباہ کاریاں کی ہیں وہ اس سے پہلے دیکھنے کو نہیں‌ ملیں. بڑی تعداد میں نقصان ہو چکا ہے اور سلیبرٹیز لوگوں‌ کو موٹیویٹ کررہی ہیں کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں متاثرہ لوگوں‌کی مدد کریں.

Shares: