قصور اندھیر نگری چوپٹ راج اشٹام فروش آس محمد میو نے 2 نمبر رجسٹریوں کی اودھم مچا دی ہے
قصور موج لاء ایسوسی ایٹس آس محمد میو دو نمبر رجسٹریوں کا ماسٹر مائنڈ
تفصیلات کے مطابق آس محمد میو احاطہ تحصیل قصور میں موج لاء ایسوسی ایٹس کے نام سے عریضی نویس کا کام کر رہا ہے مختلف مافیاں سے مل کر غلط انداز میں محل وقوع سے ہٹ کر کھیوٹ کھتونی اور خسرہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رجسٹر یوں کا اندراج کرواتا ہے ۔دفتر رجسٹرار میں بھاری رشوت دے کر رجسٹریاں پاس کرواتا ہے اور پھر زرعی اراضی کمپوٹر سنٹر میں مُک مکا کے زریعے انتقال بھی پاس کروا لیتا ہے مجال ہے کوئی ذمہ دار آفیسر رجسٹریوں کی جانچ پڑتال کروا سکے کیونکہ سب آفسران کو مال پانی ان کی حیثیت اور عہدے کے مطابق مل جاتا ہے
بطور ثبوت ایک رجسٹری منظر عام پر آئی ہے بائع عدنان یوسف آف تھ شیخم مشتریان واجد علی وغیرہ کھیوٹ ٧٢ کھتونی ١٧۵/ ١٧٦ اور کھیوٹ ٧٣ کھتونی ١٧٧/ ١٧٨ قبضہ خسرہ ٣١۵ میں درج ہے جب کہ خسرہ ٣١۵ مین کوٹرادھاکشن روڑ قصور کہیں بھی ٹچ نہیں کرتا کھیوٹ ٢۵٧ خسرہ ٢٢٨ کا حدود دربعہ درج کر دیا
محکمہ ریونیو ایسے مافیا کے سامنے بے بس ہے ان آفسران کا معمولی لالچ متاثرین کی زندگیاں عدالتوں میں دھکے کھاتے گزر جاتی ہیں لیکن درستگی پھر بھی ممکن نظر نہیں آتی کیا عریضی نویس اتنے ہی منہ زور ہیں کہ ان کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ہے اس رجسٹری کے علاوہ ملک شکیل اور آس محمد میو کے خلاف مزید ثبوت منظر عام پر آ رہے ہیں عوام کا اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ایسے دو نمبر عریضی نویس کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی عمل میں لائی جائے

اشٹام فروشی کے نام پر فڑاڈ
Shares: