دوحہ معاہدہ؛ سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا. وزیر داخلہ

0
35
sarfaraz bugti

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے میں اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا، توقع ہے افغان حکومت وعدے کی پاس داری کرے گی جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے برائی کے خلاف انتہا کو جائیں گے، شرم کا مقام ہےکہ ہمارے اپنے لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں اور بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے 48 چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث 49 افراد کو گرفتار کیا، چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کی طرف آرہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوگا اسے نہیں چھوڑیں گے، جب تک ہیں آخری منٹ تک پاکستان کی بہتری کےلیے کام کریں گے، کوئی جتنا بڑا سرکش ہو ہم اسےنہیں چھوڑیں گے۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ چترال میں دہشتگردوں نے حملہ کیا فوج اور عوام نے اسے ناکام بنایا، ہم بندوق اور تشدد کے زور پرکسی کو اپنا ایجنڈا نہیں لانےدیں گے، ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے،مختصر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے کے تحت دنیا سے وعدہ کیا ہے، اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور افغان حکومت سے یہی توقع ہے کہ دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بتادیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حملہ افغانستان کی طرف سے ہی ہوا، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حملے میں افغان لوگ بھی شامل تھے یا صرف کالعدم ٹی ٹی پی کے تھے، یہ اہم نہیں کہ حملہ کون کرتا ہے ہمارے لیے سب دہشت گرد ہیں جس نے بھی حملہ کیا اس کاجواب دیں گے اور وہ نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 6 بچے دہشتگردوں کے چنگل میں ہیں، امید ہے بچوں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

Leave a reply