اسے مزار مت کہو یہ محل ہے پیار کا

ثبین سیف صاحبہ اردو زبان کی پہلی اور واحد خاتون شاعرہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اپنی قبر تیار کرا دی
0
89
karachi

” اسے مزار مت کہو یہ محل ہے پیار کا”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اردو کی پہلی خاتون شاعرہ ثبین سیف نے اپنی قبر خود بنوا دی ، اپنی داستان حیات لکھنے کا بھی مصمم ارادہ کر لیا –

اردو کی ایک خوب صورت پاکستانی شاعرہ سیدہ ثبینہ پروین المعروف سبین سیف نے جیتے جی ہی اپنی ابدی آرام گاہ کیلئے کراچی کے DHA فیز 5 قبرستان میں اپنی نگرانی میں آج سے 26 برس قبل اپنی قبر بنوا دی ہے جسے 2 جولائی 1997 مکمل کر دیا گیا ہے میرے علم کے مطابق ثبین سیف صاحبہ اردو زبان کی پہلی اور واحد خاتون شاعرہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اپنی قبر تیار کرا دی ہے جبکہ ثبین سیف نے اپنی سوانح حیات لکھنے کا بھی ارادہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق وہ جلد ہی اپنی سوانح حیات کسی کہانی نویس اور مصنف سے لکھوانے کا آغاز کرا دیں گی جس کیلئے انہوں نے تحریری مواد کو ترتیب دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

آغا نیاز مگسی

Leave a reply