ٹریفک وارڈن کوخاتون سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا، وارڈن معطل

0
39

لاہور :ٹریفک وارڈن کوخاتون سے موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا، وارڈن معطل ،اطلاعات کے مطابق اہور میں ایم اے او کالج کے قریب ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون کا موبائل چھیننے کا واقعہ، سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کردیا ۔

ذرایع کے مطابق ایم اے او کالج چوک پر ٹریفک وارڈن بزرگ رکشہ ڈرائیور پر تشدد کررہا تھا، جس پر موقع پر ایک خاتون نے گاڑی روک کر انہیں ایسا کرنے سے منع کیا لیکن منع ہونے کے بجائے وہ بدتمیزی کرتے رہے ، اس موقع پر خاتون نے ان کی ویڈیو بنانا چاہی تو انہوں نے خاتون سے بھی بدتمیزی کی اور خاتون کا موبائل چھین لیا ۔

سی پی او لاہور نے ایم اے او کالج واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو سزا کے طور پر گھر بھیج دیا ہے۔سی پی او حماد عابد نے کہا کہ ٹریفک وارڈن کا خاتون سے موبائل فون چھیننا غیر اخلاقی حرکت ہے۔
خاتون سے بدتمیزی اور موبائل چھیننے کی معافی نہیں ملے گی، ٹریفک وارڈن شہزاد کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد خاتون کی شکایت پر سی پی او نے ٹریفک وارڈن کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، ٹریفک وارڈن شہزاد نے آج شام ایم اے او کالج کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دو پولیس وارڈنز موٹر سائیکل پر آئے اور بزرگ سے بدتمیزی کی، جس کے بعد تلخ کلامی بڑھنے پر انہوں نے بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

Leave a reply