گلگت :گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے فیصلہ ہوگیا گلگت بلتستان کے ممکنہ وزیراعلیٰ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے ویسے تو بہت سے امیدوارسامنے آرہے تھے تاہم اب معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ ہوسکتا ہےکہ یہ قرعہ ایک اہم شخصیت کے نام نکل آیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق پچھلے تین چاردن سے گلگت بلتستان کی اسمبلی کے لیے منتخب ہونےو الے پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں ، ادھر ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے لیے 5 سے 6 اہم شخصیات اس عہدے کے لیے امیدوار تھے

 

لیکن اس سقوط کوتوڑتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حیثیت سے منظوری دے دی ہے

 

 

ادھر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی نے ٹویٹ کے ذریعے گلگت بلتستان کی عوام کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی عوام کے وسیع ترمفاد کے لیے خالد خورشید ایڈووکیٹ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے

Shares: