اسلام آباد :انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم شخصیات کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کی جائے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا ہےکہ الزامات تو بہت بڑے لگتے رہے ہیں، بے نظير ماضی میں نواز شریف پر اسامہ بن لادن سے امداد لینے کا الزام لگاتی رہی ہیں ، جب فنڈنگ کی رپورٹ قوم کے سامنے آئے گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے سب سے زيادہ شفاف طریقے سے پیسا اکٹھا کیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کھلی عدالت میں کیس چلائے ہمیں اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کےفیصلے پر الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔
فرخ حبیب نےکہا کہ 45کروڑ روپےکے فنڈز کا مسلم لیگ ن نے نہیں بتایا، مسلم لیگ ن نے 9 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 11 اکاؤنٹس کو چھپایا، پیپلز پارٹی کے 35کروڑ روپےکی فنڈنگ پرکوئی تفصیلات موجود نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے رکھے، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس بھی سامنے رکھے جائیں، تاکہ عوام کو اندازہ ہوسکےکہ کون سی پارٹی کیسےفنڈنگ کر رہی ہے۔