دنیا کی عظیم فوج کوکمانڈ کرنا میرے لیےاعزاز:والد، بھائی اورچچا کودشمن کےعزائم خاک میں ملاتےدیکھا۔راحیل شریف

ریاض:دنیا کی عظیم فوج کو کمانڈ کرنا میرے لیے اعزاز،9 سال کا تھا، جب والدہ کے ہمراہ والد، بھائی اور چچا کو دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے دیکھا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی عظیم فوج کو کمانڈ کرنا میرے لیے اعزاز ہے یوم دفاع 6 ستمبرہمیشہ یاد رکھا جائےگا،

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع اور شہداء کی یاد میں تقریب کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا 6 ستمبر 1965 یوم دفاع کو ہمیشہ ملی جوش جذبے کے ساتھ یاد رکھا جائےگا۔ اس روز اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے بہادر مسلح افواج نے بہادری کے ساتھ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاکستان کی سب سے بڑی جنگ کا اپنی آبکھوں سے کیے گئے مشاہدے سے متعلق بتایا کہ میری عمر9 سال تھی جب میں نے اپنی والدہ اور بہنوں کے ساتھ لاہور چھاؤنی میں جنگ دیکھی۔ جنگ میں میرے والد، بھائی اور چچا فوج میں تھے، سب اپنی بہادرانہ خدمات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہےکہ جنگ میں لوگ بےخوف وخطر مورچوں میں جانے کی بجائے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ قوم کی مسلح افواج کیلئے حمایت زبردست تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بھی یہ تجربہ کیا کہ جب قوم کا تعاون ساتھ ہو پھر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے زیادہ بہادر فوج ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے زیادہ بہادر فوج ہے اور اس نے روایتی، غیر روایتی یا دہشت گردی کے خلاف تمام جنگوں میں اپنی دھات ثابت کردی ہے۔

ہمارے وطن کو محفوظ رکھنے اور اس کی سالمیت کے تحفظ کے لئے کوئی قربانی اتنی بڑی نہیں ہے۔ میں بڑے فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ میں اس عظیم فوج کا کمانڈر رہ چکا ہوں۔ میں اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ہم اپنے شہدا کی آخری قربانی اور اپنے غازیوں کے بہادر اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Comments are closed.