سرکاری افسران کیلیے بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار

0
63

پشاور: خیبر پختونخوا نے سرکاری افسران کے لیے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار دیا ہے۔چیف سیکرٹری نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری افسر واٹس ایپ یا فون پر منتخب نمائندوں کو جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

 

آئین پاکستان نے تمام منتخب نمائندوں کو مخصوص استحقاق دیا ہے اور بلدیاتی نمائندے بھی ان میں شامل ہیں، تمام سرکاری ملازمین اور سرکاری امور چلانے والے ان منتخب عوامی نمائندوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

 

رکن اسمبلی یا عوامی منتخب نمائندے موبائل فون یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں تو اس کا جواب دیا جائے، ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور اسی نوعیت کی ہدایات ذیلی اداروں کو بھی جاری کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ3 ہسپتالوں میں 175 بچے جاں بحق

 

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ کے پی حکومت کی طرف سے افسران کو کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندہ کے ذریعے عوام الناس کی طرف سے کسی بھی مسئلے ، سوال اور صورتحال کے حوالے سے مطلوبہ تمام معلومات ضرور پہنچائی جائیں

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ

 

دوسری طرف عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہےکہ اس سے مقامی سطح پر جمہوریت میں بہتری آئے گی اور مقامی لوگوں کے ایک دوسرے کے تعاون سے باہمی مسائل بھی حل ہوں گے

Leave a reply