پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرنا میری ڈیوٹی ہے ۔ محمد رضوان کی ویڈیولنک کانفرنس

0
46

لندن:پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرنا میری ڈیوٹی ہے ۔ محمد رضوان کی ویڈیولنک کانفرنس،اطلاعات کے مطابق پاکستان قومی ٹیم کے وکٹ کیپرمحمد رضوان نے آج انگلینڈ کے ساتھ میچ کے بعد ویڈیولنک کانفرنس کی ہے ،

ویڈیولنک کانفرس کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوچنگ سٹاف ہر صورت حال میں ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ جب مشکل وقت تھا اس وقت کوچز نے اپنا تجربہ شئیر کیا ۔

اس موقع پرمحمد رضوان نے کہا کہ یہ ابھی میرے کیرئیر کا آغاز ہے ، ان کا مزید کنا تھا کہ آج کی اننگ سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

وکٹ کیپرمحمد رضوان کہتے ہیں کہ اظہر علی نے بہت اچھی بیٹنگ کی جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اظہر علی نے اپنے چھوٹی چھوٹی خامیوں پر کام کیا جس کا نتیجہ سامنے ہے۔ اظہر علی نے بہترین اننگ کھیلی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

محمد رضوان کہتے ہیں‌کہ کپتان کے ساتھ بیٹنگ کرکے بہت انجوائے کیا ۔ ہم دونوں نے ایک پلاننگ کے ساتھ بیٹنگ کی جس میں کامیابی ہوئی۔ کوچنگ سٹاف حقیقی معنوں میں بہت محنت کررہی ہے ۔

ہر کھلاڑی کے ساتھ کوچنگ سٹاف کام کررہا ہے ۔ شکست پر کھلاڑی سب سے زیادہ افسردہ ہوتے ہیں ۔ہم بطور کھلاڑی اپنی ناکامی کا غم چھپا کر آگے بڑھتے ہیں ۔ محمد رضوان نے کہا کہ امید ہے کہ اگر ایک دو اچھی اننگز ہو گئیں تو ہم اچھی پوزیشن میں آجائیں گے ۔

Leave a reply