ایوان صدر میں سالانہ 22 ملین ڈالرز کا پانی استعمال کیاجانے کا انکشاف

0
103

انقرہ: ایوان صدر میں سالانہ 22 ملین ڈالرز کا پانی استعمال کیاجانے کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایوان صدر میں سالانہ 187 ملین ترک لیرا یعنی 22ملین ڈالرز مالیت کا پینے کا پانی سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس امر کی تصدیق مانیٹرنگ رپورٹ میں کی گئی ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مانیٹرنگ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ترکی کی اپوزیشن جماعتوں نےحکمران جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، اپوزیشن کے مطابق طیب اردوان اقتدار میں اآنے سےقبل صدارتی محل بنانےکے بھی حامی نہ تھے مگر اب ان کو تین لگژری محل بھی کم پڑ گئے ہیں ۔

ترکی کی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلپزارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان صدر میںپ ینے کے پانی پر اس قدر اخراجات کو عوامی پیسے کا ضیاع قرار دیا اپوزیشن رکن پارلیمنٹ علی ماہر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ صدارتی محل میں پانی پر اتناپیسہ بہانے کی بات سن کر دل زخمی ہوا ۔

Leave a reply